QR CodeQR Code

اسلامی گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، ہلیری کلنٹن

8 Nov 2011 13:21

اسلام ٹائمز:نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تیونس انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالی مرکزی اسلامی پارٹی النہضہ نے مذہبی آزادی اور خواتین کو مکمل حقوق دینے کا وعدہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ تیونس انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں سمیت دیگر اسلامی گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واشنگٹن کے نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام اسلامی گروپس ایک جیسے نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تیونس انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالی مرکزی اسلامی پارٹی النہضہ نے مذہبی آزادی اور خواتین کو مکمل حقوق دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیونس انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے دیگر سیکولر جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں، امریکا بھی ان کا ساتھ دے گا، ہلیری کلنٹن نے کہا کہ عرب دنیا میں ہونے والے حالیہ واقعات سے اس بات کا احساس ہوا ہے کہ درحقیقت اصل انتخاب بدامنی یا اصلاحات کے درمیان میں ہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 112398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112398/اسلامی-گروپوں-کے-ساتھ-مل-کر-کام-کرنے-کو-تیار-ہیں-ہلیری-کلنٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org