QR CodeQR Code

وزیراعظم گیلانی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

8 Nov 2011 15:47

اسلام ٹائمز:وزرائے اعظم ملاقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،گیلانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک صنعتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لئے بنیاد فراہم کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹ پیٹرس برگ میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے روس کے وزیراعظم ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم گیلانی نے روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے روسی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک صنعتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لئے بنیاد فراہم کریں گے۔ دونوں ملکوں نے سینٹ پیٹرس برگ اور کراچی کو جڑواں صنعتی شہر قرار دیا۔ وزیراعظم گیلانی نے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 112435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112435/وزیراعظم-گیلانی-کی-روسی-ہم-منصب-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org