QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا کے خلاف کرپشن کے ثبوت جلد منظر عام پر لاؤں گا، منظور وسان

8 Nov 2011 20:41

اسلام ٹائمز:پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا دوسروں کو بھتہ خور بولتا ہے لیکن سب سے بڑا بھتہ خور تو وہ خود ہے، ذوالفقار مرزا کراچی کے علاقے گھاس منڈی سے 60 لاکھ روپے بھتہ لیتا ہے


اسلام ٹائمز۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف کرپشن کے ثبوت جلد منظر عام پر لاؤں گا۔ ضلع خیر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا بولتا ہے کہ میں بدمعاش نہیں ہوں، لیکن اگر وہ اگر وہ بدمعاش ہوتا تو اچھا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا دوسروں کو بھتہ خور بولتا ہے لیکن سب سے بڑا بھتہ خور تو وہ خود ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کراچی کے علاقے گھاس منڈی سے 60 لاکھ روپے بھتہ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 110 ٹارگٹ کلر اور 58 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ مرزا اور اس کے گروہ کے خلاف بھی جلد کارروائی کروں گا۔
واضح رہے کہ منظور وسان نے 6 نومبر کو خیر پور کے قریبی علاقے کوٹڈیجی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارٹی نے انہیں ٹاسک دیا تو بدین سے الیکشن لڑ کر ذوالفقار مرزا کو شکست دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پرست اور ٹھیکیداروں کو عوام کی نہیں زمینوں پر قبضے کی پڑی ہوتی ہے، ذوالفقار مراز بتائیں کہ بدین ایئرپورٹ اور بن قاسم کی زمین پر ایم کیو ایم سے جھگڑا نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 112475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112475/ذوالفقار-مرزا-کے-خلاف-کرپشن-ثبوت-جلد-منظر-عام-پر-لاؤں-گا-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org