QR CodeQR Code

حکومت مستحکم نہیں، عوام سڑکوں پر آئے گی تو خود بخود گر جائیگی، فضل الرحمان

27 Mar 2024 22:53

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا الزام واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہماری تحریک میں یکسوئی ہوگی، ہم بنیادی طور پر ان اداروں کے خلاف احتجاج کریں گے جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنا رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت ایسی مستحکم نہیں ہے جو چل پائے، عوام سڑکوں پر آئے گے تو حکومت خود بخود گرجائے گی، پی ٹی آئی کا مجھ سے رابطہ نہیں ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا الزام  واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہماری تحریک میں یکسوئی ہوگی، ہم بنیادی طور پر ان اداروں کے خلاف احتجاج کریں گے جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنا رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو الیکشن جیت گئے جو ہار گئے وہ بھی مطمئن نہیں ہیں۔ ہماری تحریک ان کے خلاف ہے جنہوں نے مرضی کے نتائج لینے کی کوشش کی۔ یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1125289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125289/حکومت-مستحکم-نہیں-عوام-سڑکوں-پر-ا-ئے-گی-خود-بخود-گر-جائیگی-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org