افواج پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں، چودھری انوارالحق
28 Mar 2024 00:15
شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور برادر ملک چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ: 1125308