QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹر بننے پر مبارکباد، دعائیں، نیک خواہشات، شکرانے اور اظہار مسرت کی تقریب

28 Mar 2024 00:34

ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب ایک انتھک محنت کرنیوالی شخصیت ہیں اور انکی قائدانہ صلاحیتوں سے ساری ملت پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ اور ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے سینیٹر منتخب ہونے کی مناسبت سے ایک شکرانے اور خوشی کی تقریب منعقد کی گئی۔ حاضرین نے کہا کہ پاکستان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سینیٹر بننا ملک و قوم کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔ اس وقت قوم کو ایسے ہی اصول پرست، شجاع اور بابصیرت سیاست دانوں اور رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے سینیٹر بننے سے پاکستان کے نظریاتی سیاستدانوں میں ایک بہترین اضافہ ہوا ہے۔

حاضرین نے کہا کہ ان شاء اللہ راجہ صاحب پاکستان کے عوام، مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بھرپور ترجمانی کریں گے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب ایک انتھک محنت کرنے والی شخصیت ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے ساری ملت پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 1125345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125345/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کو-سینیٹر-بننے-پر-مبارکباد-دعائیں-نیک-خواہشات-شکرانے-اور-اظہار-مسرت-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org