QR CodeQR Code

لاہور، غیر ملکیوں کو بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت

28 Mar 2024 11:41

ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ غیر ملکیوں کی ایڈوائزری پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان غیرملکیوں کی حفاظت اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی نے متعلقہ حکام کو چینی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ امن و امان اور سکیورٹی سے متعلق اجلاس کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکیوں کے ساتھ ڈیوٹی کرنیوالے سٹاف کا سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے غیر ملکیوں کی آمدورفت کی نگرانی کی جائے۔ منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ غیر ملکیوں کی ایڈوائزری پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان غیرملکیوں کی حفاظت اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1125374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125374/لاہور-غیر-ملکیوں-کو-بلٹ-پروف-گاڑیاں-استعمال-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org