QR CodeQR Code

وزیراعظم سے چیف جسٹس کی ملاقات کا تاثر اچھا نہیں گیا، ملک احمد خان بچھر

28 Mar 2024 12:13

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پنڈی سے ہمارے اسیران رہا ہوئے تو ڈپٹی کمشنر نے سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا۔ وزیراعلیٰ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے رتھلس ہونے کا تبوت دیں رہی۔ ایک جماعت کو دبانے کیلئے کتنی کارروائیاں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی ملاقات کا تاثر اچھا نہیں گیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنڈی سے ہمارے اسیران رہا ہوئے تو ڈپٹی کمشنر نے سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا۔ وزیراعلیٰ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے رتھلس ہونے کا تبوت دیں رہی۔ ایک جماعت کو دبانے کیلئے کتنی کارروائیاں کریں گے۔
 
ملک احمد خان بھچر کا مزید کہنا تھا کہ کل سینٹ کی دو نشستیں ہماری فائنل ہوگئی ہیں۔ ہمارے ممبر رابطے میں تھے، اس لئے دو سیٹیں طے تھی۔ یہ کوئی کسی کی جانب سے احسان نہیں کیا گیا۔ حکومت اس ڈر کے مارے غیرقانونی اقدام کر رہی ہے، ان کا لا اینڈ آرڈر پر کنٹرول نہیں۔ پولیس کو صرف تحریک انصاف کیخلاف کارروائیوں کیلئے رکھا ہے۔ رمضان میں چیزوں کی قیمتوں میں ستر فیصد اضافہ ہوگیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے فیصلہ ہماری لیڈر شپ کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 1125384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125384/وزیراعظم-سے-چیف-جسٹس-کی-ملاقات-کا-تاثر-اچھا-نہیں-گیا-ملک-احمد-خان-بچھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org