QR CodeQR Code

گورنر سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیشکش

28 Mar 2024 20:17

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے، جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا، پروگرام کیلئے سندھ حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں کو خود اور بچوں کو بھی آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیش کش کردی۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد کے 50 ہزار طالب علم انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے، جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ پروگرام کیلئے سندھ حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں اور بچوں کو بھی آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیش کش کردی۔


خبر کا کوڈ: 1125477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125477/گورنر-سندھ-کی-کچے-کے-ڈاکوو-ں-کو-ا-ئی-ٹی-پروگرام-میں-شمولیت-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org