QR CodeQR Code

امریکی ایوان نمائندگان کا ایران دشمن یہودی رکن ہلاک

28 Mar 2024 22:41

سابق امریکی سینیٹر اور ''ایٹمی ایران مخالف اتحاد'' (United Against Nuclear Iran-UANI) کا سربراہ ایران دشمن امریکی رکن ایوان نمائندگان جو لائبرمین، 82 سال کی عمر میں گزشتہ روز دنیا سے گزر گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کا سابق سینیٹر اور امریکی ایوان نمائندگان کا ایران دشمن یہودی رکن جو لائبرمین گذشتہ روز 82 سال کی عمر میں دنیا سے گزر گیا ہے۔

امریکی چینل سی این این کے مطابق جو لائبرمین وہ پہلا یہودی تھا کہ جسے کسی منتخب امریکی صدر کی جانب سے نائب مقرر کیا گیا تھا۔

بعدازاں سال 2012ء کے متنازعہ امریکی انتخابات میں وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار الگور کا نائب بھی مقرر ہوا کہ جو بالآخر جارج بش سے ہارنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا راستہ کھو بیٹھا۔

امریکی کانگریس میں اسرائیل کا اندھا حامی اور ایران کے ساتھ مذاکرات کا سخت مخالف یہ ایران دشمن یہودی امریکی سیاستدان سال 2008ء میں مارک والاس کی جانب سے تشکیل پانے والے ''ایٹمی ایران مخالف اتحاد'' (United Against Nuclear Iran-UANI) کا سربراہ بھی تھا۔


خبر کا کوڈ: 1125506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125506/امریکی-ایوان-نمائندگان-کا-ایران-دشمن-یہودی-رکن-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org