QR CodeQR Code

جوبائیڈن کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی

29 Mar 2024 12:05

عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں ریڈیو سٹی میوزک ہال کے باہر مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ ایونٹ میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں ریڈیو سٹی میوزک ہال کے باہر مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ ایونٹ میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو جنگی مجرم قرار دیا۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے اسرائیل کو دی جانے والی تمام امداد میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک میں عوامی سطح پر یہ دباو موجود ہے کہ امریکہ غاصب اسرائیلی فوج کی حمایت اور اسلحہ کی سپلائی بند کرے۔


خبر کا کوڈ: 1125597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125597/جوبائیڈن-کے-فنڈ-ریزنگ-ایونٹ-موقع-پر-فلسطین-کی-حمایت-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org