QR CodeQR Code

ایجنسیوں کی مداخلت کے باعث بانی چیئرمین جیل میں ہیں

سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

29 Mar 2024 18:50

سنی اتحاد کونسل کا ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن کے مطابق ججز خط کے مندرجات کے حوالے سے قوم میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ ایوان میں اس معاملے کو زیربحث لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان نے پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک التوا پر چیف وہیپ عامر ڈوگر سمیت 90 سے زائد اراکین نے دستخط کئے۔

تحریک التوا کے متن کے مطابق ججز خط کے مندرجات کے حوالے سے قوم میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ ایوان میں اس معاملے کو زیربحث لایا جائے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت ججز کی آزادی قائم رکھنے میں ناکام رہی۔ ایجنسیوں کی مداخلت کے باعث بانی چیئرمین جیل میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1125659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125659/سنی-اتحاد-کونسل-نے-ججز-کے-خط-پر-قومی-اسمبلی-میں-تحریک-التوا-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org