QR CodeQR Code

آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ کامیاب

29 Mar 2024 19:18

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی کی امیدوار کے مقابلے میں 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق 7 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ 3 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ کے حلقے این اے 207 سے بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق 7 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ 3 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔

صدر آصف زرداری نے صدر مملکت منتخب ہونے پر نشست چھوڑی تھی، آصف علی زرداری کی خالی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر شیر علی جمالی نے کہا کہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی۔ یاد رہے سردار شیر محمد رند عام انتخابات میں آصف علی زرداری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھے۔


خبر کا کوڈ: 1125663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125663/ا-صفہ-بھٹو-زرداری-این-اے-207-سے-بلا-مقابلہ-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org