QR CodeQR Code

کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار مزدور جاں بحق

29 Mar 2024 19:34

جاں بخق افراد کا تعلق سوات سے ہے، جن میں شاہ رخ خان اور ایک ہی خاندان کے تین افراد حکیم زادہ، اسکا بیٹا دانش خان اور بھائی شرین زادہ شامل ہیں۔ مقامی قبائل اور کان کے قریب موجود مزدوروں نے کاروائی کرکے لاشوں کو نکال دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔ مقامی عمائدین نے اپنی مدد آپ کے تحت کاروائی کرکے لاشوں کو نکالا۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق وسطی کرم کے دور دراز علاقہ ڈنڈ خوئیدادخیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا۔ جس کے باعث کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بخق افراد کا تعلق سوات سے ہے، جن میں شاہ رخ خان اور ایک ہی خاندان کے تین افراد حکیم زادہ، اسکا بیٹا دانش خان اور بھائی شرین زادہ شامل ہیں۔ مقامی قبائل اور کان کے قریب موجود مزدوروں نے کاروائی کرکے لاشوں کو نکالا۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1125666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125666/کرم-میں-کوئلے-کی-کان-گیس-بھرنے-سے-ایک-ہی-خاندان-کے-تین-افراد-سمیت-چار-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org