QR CodeQR Code

پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کا نعرہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ہی لگایا تھا، علامہ علی اکبر کاظمی

30 Mar 2024 10:52

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ آج ہر محب وطن پاکستانی کی زبان پر یہی نعرہ ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے جب ہر ظالم کیخلاف ایوان بالا کے ذریعے صدائے احتجاج بلند ہو گی اور ہر مظلوم کی حمایت کیلئے ایوان بالا میں صدا گونجے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتماد پر بانی چئیرمین تحریک انصاف کے مشکور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہونا پاکستانی عوام کیلئے نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا وژن رکھنے والے بہادر شجاع نڈر اور مادر وطن کے باوفا بیٹے اور قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کے خواہاں ہیں۔

وحدت ہاؤس پنجاب میں ضلع لاہور کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے‘‘ نعرہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہی پاکستان میں لگایا تھا آج ہر محب وطن پاکستانی کی زبان پر یہی نعرہ ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے جب ہر ظالم کیخلاف ایوان بالا کے ذریعے صدائے احتجاج بلند ہو گی اور ہر مظلوم کی حمایت کیلئے ایوان بالا میں صدا گونجے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتماد پر بانی چئیرمین تحریک انصاف کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب اسد علی بلتستانی، سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران، صدر مجلس وحدت مسلمین لاہور نجم خان، جنرل سیکرٹری نقی مہدی، نائب صدر لاہور رانا کاظم علی اور دیگر عہدیداروں اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1125685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125685/پاکستان-بنایا-تھا-بچائیں-گے-کا-نعرہ-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-نے-ہی-لگایا-علی-اکبر-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org