QR CodeQR Code

"عالمی عدالت" کے فیصلے اور "سلامتی کونسل" کی قرارداد کے باوجود قابض رژیم نے وحشیانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، حماس

29 Mar 2024 22:35

اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری کو مخاطب قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہیکہ غزہ میں قحط کے مزید پھیلاؤ کو روکنے پر مبنی "عالمی عدالت انصاف کے حکم" اور غزہ میں جنگبندی پر مبنی "سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری" کے باوجود قابض صیہونی رژیم نے غزہ کے نہتے عوام کیخلاف اپنی وحشیانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے!


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے خلاف جاری ہونے والے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ کو عالمی برادری کی جانب سے مسلط کردہ میکانزم کے ہمراہ امداد فراہم کی جائے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ شفاف ​​فیصلے کے باوجود قابض صیہونی رژیم نے اپنی وحشیانہ جنگ چھیڑ رکھی ہے اور ہر روز فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

حماس نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے عالمی برادری کے تئیں بے پرواہی کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ غاصب صیہونیوں نے تمام بین الاقوامی قراردادوں کو ہمیشہ و مسلسل نظر انداز کیا ہے کہ جن میں سے تازہ ترین، سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد ہے کہ جس میں انسانی بنیادوں پر جنگبندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1125725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125725/عالمی-عدالت-کے-فیصلے-اور-سلامتی-کونسل-کی-قرارداد-باوجود-قابض-رژیم-نے-وحشیانہ-جنگ-جاری-رکھی-ہوئی-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org