QR CodeQR Code

غزہ میں جاری اسرائیلی اقدامات مجرمانہ ہیں، اسرائیل انسانیت کا مظاہرہ کرے، آئرلینڈ

29 Mar 2024 22:37

ڈبلن میں یورپی یونین کے کمشنر برائے بحرانی انتظام و انسانی امداد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کیساتھ خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے عوام پر "بھوک" مسلط کرنیکی صیہونی رژیم کی پالیسی کو "مجرمانہ" اور اس پٹی میں انسانی صورتحال کو "تباہ کن" قرار دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ مائیکل مارٹن نے غاصب صیہونی رژیم سے "انسانیت کا مظاہرہ" کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو "انتہائی تباہ کن" قرار دیا ہے۔ مائیکل مارٹن نے غزہ کی پٹی کے لئے مزید امداد کا مطالبہ بھی کیا۔
 

تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں یورپی یونین کے کمشنر برائے بحرانی انتظام و انسانی امداد، جینس لینارک کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ کہ بچوں کو "غذائی قلت" ہو جائے، (غزہ کی) نصف آبادی کو "قحط" اور دیگر "عدم تحفظ" لاحق ہو جائے؛ "مجرمانہ" اور سراسر "رسوائی" ہے!

مائیکل مارٹن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ (غزہ کی) سرحدوں پر "انتہائی زیادہ" جانچ پڑتال کی جاتی ہے، میں نے آج صبح ہی اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے ساتھ گفتگو کی ہے جبکہ کل میں نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور فلسطینی وزیر اعظم کے ساتھ بھی بات چیت کی تھی، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ صورتحال انتہائی سنگین اور بالکل "تباہ کن" ہے!

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں آئرلینڈ کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ نے تاکید کی کہ میں اسرائیل سے کہتا ہوں کہ وہ غزہ میں شہری آبادی کے لئے زندگی کی ضروری اشیاء کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے "انسانیت کا مظاہرہ" کرے!


خبر کا کوڈ: 1125726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125726/غزہ-میں-جاری-اسرائیلی-اقدامات-مجرمانہ-ہیں-اسرائیل-انسانیت-کا-مظاہرہ-کرے-آئرلینڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org