QR CodeQR Code

غزہ کے ساحل پر 2 نہتے فلسطینی نوجوانوں کا قتل و تدفین

غزہ کی دردناک صورتحال عالمی برادری و اداروں کی انسانی و اخلاقی کارکردگی کیلئے کسوٹی ہے، ناصر کنعانی

29 Mar 2024 22:45

سفاک اسرائیلی فوجیوں کیجانب سے غزہ کے ساحل پر 2 نہتے فلسطینی نوجوانوں کے قتل و دبا دیئے جانے کیجانب اشارہ کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہیکہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ میں وقوع پذیر ہونیوالے دردناک سانحات؛ دنیا بھر کی حکومتوں، عالمی اداروں اور عالمی برادری کیلئے انسانی، اخلاقی، قانونی و بین الاقوامی انسانی حقوق سے متعلق انکی ذمہ داریوں کی کسوٹی کی حیثیت رکھتی ہیں!


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی دردناک صورتحال؛ عالمی حکومتوں، اداروں و برادری کیلئے انسانی، اخلاقی، قانونی و بین الاقوامی انسانی حقوق سے متعلق انکی ذمہ داریوں کی کسوٹی ہے!

قابض و سفاک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں غزہ کی ساحل پر 2 نہتے فلسطینی نوجوانوں کے قتل اور ان کے جنازوں کو دبا دیئے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ میں وقوع پذیر ہونیوالے دردناک سانحات؛ عالمی حکومتوں، اداروں و برادری کیلئے انسانی، اخلاقی، قانونی و بین الاقوامی انسانی حقوق سے متعلق انکی ذمہ داریوں کو پرکھنے کی آزمائشگاہ ہے!

انہوں نے لکھا کہ غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر نسل پرست اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے 2 نہتے فلسطینی نوجوانوں کو قتل اور ان کے جنازوں کو دبا دینے کے بھیانک جرم پر انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ممالک و حکومتوں کے حکام کا رد عمل؛ بخوبی ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے انسانی حقوق کے نعروں و دعووں میں کس قدر سچے ہیں!

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں اپنے گھروں کو لوٹنے کے خواہشمند 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر کے ان کے جنازوں کو غزہ کے جنوب مغربی ساحل میں دبا دیا تھا۔


-


خبر کا کوڈ: 1125732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125732/غزہ-کی-دردناک-صورتحال-عالمی-برادری-اداروں-انسانی-اخلاقی-کارکردگی-کیلئے-کسوٹی-ہے-ناصر-کنعانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org