QR CodeQR Code

فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے ہم اس پر عمل کررہے ہیں، عطا تارڑ

29 Mar 2024 22:56

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ نیک نام اور اچھی ساکھ والے ججز  کے نام پر کون اعتراض کرے گا، اچھے طریقے سے یہ معاملات چل رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق قدم اٹھایا ہے، اب سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کمیشن پر تنقید کون اور کیوں کر رہا ہے؟ تنقید کرنے والوں نے شاید اعلامیہ نہیں پڑھا یا سمجھا نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 6 ججز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا، فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے ہم اس پر عمل کررہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ نیک نام اور اچھی ساکھ والے ججز  کے نام پر کون اعتراض کرے گا، اچھے طریقے سے یہ معاملات چل رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر اگر مشیر عالم، تصدق جیلانی، منظور ملک یا ناصرالملک کا نام دیا جاتا ہے تو کیا حرج ہے؟ ہو سکتا ہے کہ ان 4 ناموں میں سے کوئی ایک نام ہو۔ انہوں نے کہا کہ  ہم ایک سینئر جج یا سابق چیف جسٹس کو لگا رہے ہیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1125736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125736/فل-کورٹ-کا-فیصلہ-ا-یا-ہے-کہ-کمیشن-بنایا-جائے-ہم-اس-پر-عمل-کررہے-ہیں-عطا-تارڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org