QR CodeQR Code

داتا دربار انتظامیہ نے معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دیں

29 Mar 2024 23:59

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مخیر حضرات کی مدد سے سحری و افطاری کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ 103 کیمپ اور 4 یونٹ بنائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ داتا دربار کی مسجد میں گزارنے کے خواہش مند معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔ فہرستوں کے مطابق 2100 سے زائد افراد رمضان کا آخری عشرہ داتا دربار سے متصل مسجد میں گزاریں گے، 22 سو سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ فہرستوں میں نام آنے پر روزہ دار خوش دکھائی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری عشرہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا عشرہ ہے۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار توقیر وٹو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مخیر حضرات کی مدد سے سحری و افطاری کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ 103 کیمپ اور 4 یونٹ بنائے گئے ہیں۔ اعتکاف کمیٹی کے کنوینئر زبیر چشتی کا کہنا ہے کہ 20 ویں روزے کو بعد نمازِ ظہر معتکفین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1125749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125749/داتا-دربار-انتظامیہ-نے-معتکفین-کی-فہرستیں-ا-ویزاں-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org