QR CodeQR Code

روس میں بم دھماکے کی بڑی سازش ناکام، 3 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

30 Mar 2024 02:46

روسی میڈیا پر جاری ویڈیو میں تین مشتبہ افراد کو دکھایا گیا ہے، جو استاورپول (Stavropol ) علاقے کے پُرہجوم حصے میں بم دھماکہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ مشتبہ افراد میں سے ایک نے بم میں استعمال کرنے کیلئے ایک کلو گرام کیلیں خریدی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی خفیہ سروس نے وسط ایشیائی ملک کے تین مشتبہ دہشتگردوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملک میں بم دھماکے کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔ روسی میڈیا پر جاری ویڈیو میں تین مشتبہ افراد کو دکھایا گیا ہے، جو استاورپول (Stavropol ) علاقے کے پُرہجوم حصے میں بم دھماکہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ مشتبہ افراد میں سے ایک نے بم میں استعمال کرنے کے لیے ایک کلو گرام کیلیں خریدی تھیں۔

خفیہ سروس ایف ایس بی کی جانب سے نگرانی کی ویڈیو میں ان افراد کو گھر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں چھاپہ مار کر آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور تباہی پھیلانے والے مادے قبضے میں لے لیے گئے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشتگردی کرنیوالوں کا تعلق تاجکستان سے بتایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1125791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125791/روس-میں-بم-دھماکے-کی-بڑی-سازش-ناکام-3-مشتبہ-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org