QR CodeQR Code

پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں، صدر زرداری

9 Nov 2011 14:40

اسلام ٹائمز:کراچی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین مقامی کرنسی میں تجارت کریں، جس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ارکان نے لیو ہاوٴ کی سربراہی میں صدر زرداری سے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، خطے کی صورتحال اور معاشی امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی کی مدد کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی، کان کنی، انفرا اسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، زراعت، آب پاشی، ریلوے، مواصلات اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چین کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ لیو ہاوٴ نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 112613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112613/پاکستان-اور-چین-کے-درمیان-مضبوط-اسٹریٹجک-تعلقات-ہیں-صدر-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org