ریکوڈک منصوبہ، سعودی عرب کیطرف سے بلین ڈالر سرمایہ کاری کا امکان
4 Apr 2024 02:18
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شئیرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کان کنی کے منصوبے ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شئیرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے، سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے، وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اوروزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 1126645