QR CodeQR Code

غزہ کے بارے میں عالمی بینک کی رپورٹ

4 Apr 2024 02:37

عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹوں میں کہا گيا ہے کہ اسرائيل کے حملوں میں غزہ اور غرب اردن کی معیشت کے ہر شعبے پر اثر پڑا ہے جبکہ نقصان کا 72 فیصد حصہ رہائشی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان پر مشتمل ہے اور دیگر شعبوں منجملہ پانی، حفظان صحت اور تعلیم کو پہنچنے والا نقصان 19 فیصد اور صنعتی و تجارتی عمارکوں کو پہنچنے والا نقصان نو فیصد کے برابر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی بنیادی اور شہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 18500 ارب ڈالر مالیت کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نقصان کا یہ تخمینہ 2022ء میں غزہ اور غرب اردن کی 97 فیصد ناخالص پیداوار کے برابر ہے۔ رپورٹوں میں کہا گيا ہے کہ اسرائيل کے حملوں میں غزہ اور غرب اردن کی معیشت کے ہر شعبے پر اثر پڑا ہے جبکہ نقصان کا 72 فیصد حصہ رہائشی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان پر مشتمل ہے اور دیگر شعبوں منجملہ پانی، حفظان صحت اور تعلیم کو پہنچنے والا نقصان 19 فیصد اور صنعتی و تجارتی عمارکوں کو پہنچنے والا نقصان نو فیصد کے برابر ہے۔ ان رپورٹوں کے مطابق ان نقصانات کے نتیجے میں 26 ملین ٹن ملبہ وجود میں آیا ہے جسے ہٹانے اور جمع کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1126652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1126652/غزہ-کے-بارے-میں-عالمی-بینک-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org