QR CodeQR Code

ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے نتائج کی بابت انتباہ

4 Apr 2024 04:10

اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر نے منگل کو منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام میں ایران کے قونصلر شعبے پر اسرائیلی حملے سمیت اسرائیل کے بزدلانہ دہشتگردانہ حملوں اور ہولناک جرائم کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کا یہ مذموم اقدام علاقے میں کشیدگی میں اضافے پر منتج ہوسکتا ہے.


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفیر زہرا ارشادی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں دمشق میں ایران کے قونصلر شعبے پر اسرائیلی حملے کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر نے منگل کو منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام میں ایران کے قونصلر شعبے پر اسرائیلی حملے سمیت اسرائیل کے بزدلانہ دہشتگردانہ حملوں اور ہولناک جرائم کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کا یہ مذموم اقدام علاقے میں کشیدگی میں اضافے پر منتج ہوسکتا ہے اور ديگر ممالک کے درمیان جنگ کی چنگاری بھڑکا سکتا ہے۔ دمشق میں ایران کے قونصلر شعبے پر اسرائیلی حملے سمیت اسرائیل کے بزدلانہ دہشتگردانہ حملوں اور ہولناک جرائم کے بارے میں منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔

زہرا ارشادی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ اس اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور بزدلانہ دہشتگردانہ حملوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین، شام کے اقتدار اعلی، اس کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی پیر کی جارحیت، جارحیت سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جرائم اور دہشتگردانہ حملہ عالمی برادری کے مسلمہ اصولوں یعنی قونصل خانوں اور سفارتی مراکز کی کھلی توہین کو ظاہر کرتا ہے کہ جو بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد شمار ہوتے ہيں اور جنھیں قانونی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور عالمی حمایت یافتہ ہيں۔

زہرا ارشادی نے کہا کہ صیہونی حکومت کے اس جرم نے سفارتخانوں اور قونصلخانوں کو حاصل تحفظ کے بنیادی اصول، سفارتی تعلقات کے حوالے سے 1961ء کے کنونشن، اور قونصلر تعلقات کے حوالے سے 1963ء کے ویانا کنونشن نیز اور سفارتی عوامل سمیت بین الاقوامی حمایت یافتہ افراد کے خلاف جرائم کی روک تھام اور ان پر سزا دینے کے حوالے سے انیس سو تہتر کے کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1126661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1126661/ایرانی-سفارتخانے-پر-اسرائیلی-حملے-کے-نتائج-کی-بابت-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org