0
Wednesday 9 Nov 2011 21:33

کوئی بھی ٹی وی چینل بلا لے ہر چیز کے دستاویزی ثبوت دینے کو تیار ہوں، ذوالفقار مرزا

کوئی بھی ٹی وی چینل بلا لے ہر چیز کے دستاویزی ثبوت دینے کو تیار ہوں، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ جاہلوں کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتے اور انہوں نے اپنی جیب سے مغوی رہا کرایا۔ میڈیا سے گفتگو میں سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ منظور وسان اور دیگر لوگ عوام کا ذہن داخلی جھگڑوں میں الجھانا چاہتے ہیں ورنہ سب کو پتہ ہے کہ ان کی جنگ کس سے ہے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ انہوں نے مغوی ستیش آنند کی رہائی کے لیے ڈیڑھ کروڑ میں سے پچاس لاکھ روپے اپنی جیب سے دیئے۔ نوشہرو فیروز کے ہاریوں کی بازیابی کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو کمزور، بے غیرت اور گھٹیا سمجھتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی ٹی وی چینل انہیں بلا لے، وہ ہر چیز کے دستاویزی ثبوت دینے کو تیار ہیں۔ وہ سندھ کے پہلے شمس العلماء مرزا قلیچ بیگ کے خاندان سے ہیں۔ ان کے خاندان نے علماء، جج، ڈاکٹر اور ایماندار پولیس افسر پیدا کئے۔ ذوالفقار مرزا نے سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ منظور وسان کی فیملی نے چور ڈکیت اور سودخور پیدا کئے۔ ذوالفقار مرزا نے مزید کہا ہے کہ اگر وہ گھاس منڈی سے ساٹھ لاکھ روپے بھتہ لیتے ہیں تو ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 112719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش