QR CodeQR Code

مردان، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، شدت پسند کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار

9 Nov 2011 21:56

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی، شدت پسند کمانڈر حضرت بلال قانون نافذ کرنے والے ادارے کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم شدت پسند کمانڈر کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر مردان میں کارروائی کی گئی اور اہم شدت پسند کمانڈر حضرت بلال کو ایک مکان سے گرفتار کرلیا گیا، حضرت بلال قانو ن نافذ کرنے والے ادارے کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، واضح رہے کہ گذشتہ روز مردان میں ایک گرلز سکول کو شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 112722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112722/مردان-سیکورٹی-فورسز-کی-کارروائی-شدت-پسند-کمانڈر-ساتھی-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org