QR CodeQR Code

اقبال کے فلسفہ پر عمل سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے، نواز شریف

9 Nov 2011 22:21

اسلام ٹائمز:علامہ اقبال کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے برصغیر میں پاکستان کے حصول کیلئے مسلمانوں اور بالخصوص نوجوانوں کو مسلم لیگ کے پلیٹ فارم اکٹھا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہو کر ہی کشکول اور غیر ملکی امداد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ علامہ اقبال کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے برصغیر میں پاکستان کے حصول کیلئے مسلمانوں اور بالخصوص نوجوانوں کو مسلم لیگ کے پلیٹ فارم اکٹھا کیا۔ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔ میاں نواز شریف نے شکار پور میں ہندو برادری کے تین ڈاکٹروں کے قتل کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 112727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112727/اقبال-کے-فلسفہ-پر-عمل-سے-ہی-نجات-حاصل-کی-جا-سکتی-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org