QR CodeQR Code

لٹیروں کو الٹا نہ لٹکایا تو علامہ اقبال کی روح تڑپے گی، شہباز شریف

9 Nov 2011 22:53

اسلام ٹائمز:مزار اقبال پر حاضری دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ملک کے لوٹے ہوئے وسائل کو واپس لیا جائے گا، کڑا احتساب ہو گا اور ملک لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکووں کو الٹکا نہیں لٹکائیں گے تو علامہ اقبال کی روح تڑپے گی۔ لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ملک کے لوٹے ہوئے وسائل کو واپس لیا جائے گا، کڑا احتساب ہو گا اور ملک لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کا نام لینے کی ضرورت نہیں پوری دنیا جانتی ہے کہ کرپٹ کون ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف عمران خان کے الزامات کے حوالے سے سوال پر غصے میں آ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اثاثے 26 نومبر 2007ء کو قوم کے سامنے ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی یا کوئی اور انہیں لیکچر نہ دیں۔ وزیراعلٰی نے مزار اقبال پر گفتگو کے دوران شعر غلط پڑھ دیا اور مہمانوں کی تاثراتی کتاب میں بھی درست تاریخ لکھنا بھول گے اور نو نومبر 2011 کے بجائے نو نومبر 201 لکھا۔


خبر کا کوڈ: 112731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112731/لٹیروں-کو-الٹا-نہ-لٹکایا-علامہ-اقبال-کی-روح-تڑپے-گی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org