QR CodeQR Code

صدر زرداری کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا، مائیک مولن

10 Nov 2011 00:30

اسلام ٹائمز:برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی نژاد امریکی تاجر اعجاز منصور کو ایک خفیہ خط ایڈمرل مائیک مولن کو پہنچانے کے لئے دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیک مولن کا کہنا ہے پاکستانی حکومت اور امریکا کے درمیان کوئی خفیہ بیک چینل کام نہیں کر رہا اور پاکستانی تاجر اعجاز منصور کی وساطت سے امریکی حکام کو صدر زرداری کا کوئی خفیہ خط مو صول نہیں ہوا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی نژاد امریکی تاجر اعجاز منصور کو ایک خفیہ خط ایڈمرل مائیک مولن کو پہنچانے کے لئے دیا تھا۔ اخبار کے مطابق خط میں امریکی حکام کو مخاطب کر کے لکھا گیا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد فوج ان کی حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے، لہذا انہیں اور ان کی حکومت کو تحفظ دیا جائے۔ 
امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیک مولن کے مطابق انہوں نے اعجاز منصور کے اس بیان کی اپنے ترجمان کپٹن جان کربی کی وساطت سے تردید کر دی تھی۔ مائیک مولن کا کہنا ہے کہ وہ اعجاز منصور کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہوں نے پاکستانی حکومت کا کوئی خط پہنچایا۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ بحثیت فوجی سربراہ مائیک مولن کو اس وقت متعدد خطوط موصول ہوتے تھے۔ اس میں کچھ سرکاری اور کچھ غیر سرکاری ہوتے تھے، تاہم امریکی حکام اور فوجی سربراہ براہ راست پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے تعلقات کو زیادہ اہمیت دیتے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 112739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112739/صدر-زرداری-کی-جانب-سے-کوئی-خط-نہیں-ملا-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org