QR CodeQR Code

لاہور، منہاج القرآن سے ہزاروں معتکفین رقت آمیز دعاؤں کیساتھ گھروں کو روانہ

9 Apr 2024 21:07

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں عیدالفطر اور اعتکاف کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت ہر ایک کو ایمان کی سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔ 10 روز میں جو کچھ سیکھا اور سمجھا اس پر عمل درآمد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ختم نہیں ہو رہا بلکہ مکمل ہو رہا ہے۔ اس رمضان المبارک کی برکات کو آنیوالے رمضان المبارک تک ہمارے دلوں میں رہنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن شہر اعتکاف کا حصہ بننے والے ہزاروں معتکفین عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی رقت آمیز دعاؤں کیساتھ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں عیدالفطر اور اعتکاف کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت ہر ایک کو ایمان کی سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔ 10 روز میں جو کچھ سیکھا اور سمجھا اس پر عمل درآمد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ختم نہیں ہو رہا بلکہ مکمل ہو رہا ہے۔ اس رمضان المبارک کی برکات کو آنیوالے رمضان المبارک تک ہمارے دلوں میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد بھی اپنے آپ کو ایسے تمام کاموں کو روک کر رکھیں جن سے اللہ کریم اور ان کے رسولؐ نے رکنے کا حکم فرمایا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سب عہد کریں کہ رمضان المبارک کے معمولات کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور ان معمولات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے معتکفین کو الوداع کہا اور شہر اعتکاف سے رخصت کیا۔


خبر کا کوڈ: 1127643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127643/لاہور-منہاج-القرآن-سے-ہزاروں-معتکفین-رقت-آمیز-دعاؤں-کیساتھ-گھروں-کو-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org