QR CodeQR Code

14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جا رہے ہیں، وزیر خزانہ

9 Apr 2024 10:52

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں، اب آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جا رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے پاک بھارت بات جبکہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1127673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127673/14-تاریخ-کو-ہم-واشنگٹن-جا-رہے-ہیں-وزیر-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org