QR CodeQR Code

گورنر سندھ کی طرف سے عید کے موقع پر پچاس ہزار راشن بیگز تقسیم ہوں گے

9 Apr 2024 19:49

اپنے اعلان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام رائڈرز اپنی فیملی کے ہمراہ گورنر ہاؤس آئیں اور اپنا راشن بیگ اور اپنی عیدی لے کر جائیں، یہ لوگ ہمارے لئے پورا دن محنت کرتے اور ادھر سے ادھر جاتے ہیں تو ہمیں بھی چاہیئے کہ ان لوگوں کی خوشیوں کا خیال رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے عید کے موقع پر پچاس ہزار راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے اور ماضی میں بھی گورنر سندھ کی طرف سے 3 لاکھ سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیا جا چکا ہے۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دن بھی راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے اور خصوصی طور پر راشن بیگز فوڈ پانڈا اور مختلف قسم کے رائڈرز کو دیئے جائیں گے، تمام رائڈرز اپنی فیملی کے ہمراہ گورنر ہاؤس آئیں اور اپنا راشن بیگ اور اپنی عیدی لے کر جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے لئے پورا دن محنت کرتے اور ادھر سے ادھر جاتے ہیں تو ہمیں بھی چاہیئے کہ ان لوگوں کی خوشیوں کا خیال رکھا جائے تاکہ یہ لوگ بھی اپنے گھر والوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منا سکے۔


خبر کا کوڈ: 1127768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127768/گورنر-سندھ-کی-طرف-سے-عید-کے-موقع-پر-پچاس-ہزار-راشن-بیگز-تقسیم-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org