QR CodeQR Code

عید صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنیوالوں کیلئے تحفہ ہے، شہباز شریف

10 Apr 2024 18:50

وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید، ہمدردی، بھائی چارے، سخاوت اور معاشرے میں امن و خوشحالی کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید، معاشرے میں اپنے معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو انکی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔ اپنی پوری قوم سے یہ اپیل کرونگا کہ مہنگائی اور ملکی معاشی حالات کے پیشِ نظر، صاحبِ ثروت لوگ اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں جو معاشی طور پر کمزور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عید صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنیوالوں کیلئے تحفہ ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام میں کہنا تھا کہ عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید، ہمدردی، بھائی چارے، سخاوت اور معاشرے میں امن و خوشحالی کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید، معاشرے میں اپنے معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو انکی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔ اپنی پوری قوم سے یہ اپیل کرونگا کہ مہنگائی اور ملکی معاشی حالات کے پیشِ نظر، صاحبِ ثروت لوگ اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں جو معاشی طور پر کمزور ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ہم مٹی کے اُن بیٹوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کے امن و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ہم اس موقع پر اپنے ان بہادر سپوتوں کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہر قسم کے جغرافیائی و موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر خوشی کے اس موقع پر اپنے پیاروں سے دور سرحدوں کی حفاظت، ملکی امن و امان اور دنیا بھر میں امن مشنز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1127885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127885/عید-صبر-استقامت-کا-مظاہرہ-کرنیوالوں-کیلئے-تحفہ-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org