QR CodeQR Code

یمن، صیہونی حکومت کے ساتھ اصلی جنگ لڑ رہا ہے، سید عبدالملک الحوثی

10 Apr 2024 18:53

عیدالفطر پر اپنے پیغام میں سربراہ انصاراللہ یمن نے کہا کہ یمن کی فوج گذشتہ کئی مہینوں سے غزہ پٹی میں استقامت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور باب المندب سے گذر کر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے بیان میں یمنی قوم، مسلمہ امہ، ملت فلسطین اور غزہ کے مجاہدین کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و برطانیہ نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم اور غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کی حمایت میں یمن پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن صیہونی حکومت کے ساتھ اصلی جنگ لڑ رہا ہے اور امریکہ و برطانیہ کا مقابلہ کر رہا ہے جنہوں نے یمن کے خلاف جارحیت کی ہے۔ انہوں نے فلسطین، ملت کا مرکزی مسئلہ کے زیرعنوان صنعاء میں منعقدہ دوسری کانفرنس کو کامیاب بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمن کی فوج گذشتہ کئی مہینوں سے غزہ پٹی میں استقامت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور باب المندب سے گذر کر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1127886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127886/یمن-صیہونی-حکومت-کے-ساتھ-اصلی-جنگ-لڑ-رہا-ہے-سید-عبدالملک-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org