QR CodeQR Code

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے اجتماعات

10 Apr 2024 19:30

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ عید الفطر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فرزندان توحید کو عید مبارک پیش کی اور مظلوم فلسطین کے حق میں دعا کرنے کی تلقین کی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتدا میں نماز عید ادا کی گئی۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ عید الفطر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فرزندان توحید کو عید مبارک پیش کی اور مظلوم فلسطین کے حق میں دعا کرنے کی تلقین کی۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

جن دیگر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ان میں قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام، خانقاہ میرشمس الدین اراکی ؒ جڈی بل، آستان شریف چاڈورہ، امام باڑہ گامدو سوناواری، جامع مسجد نوگام سنمبل نوگام، امام باڑہ چھتر گام چاڈورہ،جامع مسجد آبی گزر سرینگر، جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ، جامع مسجد اسکندر پورہ بیروہ، امام باڑہ سوٹھ کٹر باغ چاڈورہ، امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام، امام باڑہ پونچھ گنڈ بیروہ، امام باڑہ کمل کوٹ اوڑی، جامع مسجد شریف گریند کلان بڈگام، امام باڑہ ڈب گاندربل وغیرہ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1127889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127889/انجمن-شرعی-شیعیان-کے-اہتمام-سے-وادی-کشمیر-اطراف-اکناف-میں-نماز-عید-اجتماعات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org