QR CodeQR Code

رفح پر حملے کی دھمکی نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے، امریکی میڈیا

10 Apr 2024 22:46

امریکی میڈیا نے ملکی و صیہونی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہیکہ رفح آپریشن کی تاریخ کے بارے صیہونی وزیراعظم کا دعوی اپنی کابینہ کو سقوط سے بچانیکا ایک ہتھکنڈہ ہے


اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع دنیا کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر حملے کی تاریخ مقرر کرنے کے بارے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دعووں و دھمکیوں کے بارے کہا جا رہا ہے کہ یہ بیانات گرتی اسرائیلی حکومت کو بچانے کے لئے صرف اور صرف سیاسی ہتھکنڈہ ہیں۔

اس حوالے سے امریکی ای مجلے پولیٹیکو (Paltico) نے آج صبح متعدد امریکی و صہیونی حکام سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رفح پر حملے کے بارے بنجمن نیتن یاہو کا دعوی صرف اور صرف سیاسی ہتھکنڈہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو نے رفح پر حملے کی کوئی تاریخ مقرر کی ہے تو شواہد کے مطابق اس نے ابھی تک آپریشن انجام دینے والے اہلکاروں تک اس کو نہیں پہنچایا۔

پولیٹیکو نے یہ بھی لکھا ہے کہ رفح آپریشن کی تاریخ طے کرنے کے بارے نیتن یاہو کا اعلان ان خطرات کو روکنے کے لئے ہے کہ جو کسی بھی وقت اس کی کمزور حکومت کو دھڑام سے گرا سکتے ہیں۔

ادھر آج صبح امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی غزہ کے حوالے سے نیتن یاہو کی جانب سے اختیار کردہ پالیسیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے تل ابیب سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگبندی کو قبول کر لے!


خبر کا کوڈ: 1127912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127912/رفح-پر-حملے-کی-دھمکی-نیتن-یاہو-کا-سیاسی-ہتھکنڈہ-ہے-امریکی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org