QR CodeQR Code

ہمیں فلسطینیوں کی نسل کشی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی وزیر دفاع کا دعوی

10 Apr 2024 22:52

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران امریکی وزیر دفاع نے دعوی کیا ہیکہ صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں عام فلسطینی شہریوں اور حماس کیدرمیان فرق کرنے میں ناکامی ایک طویل تنازعے کا باعث بنیگی


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گذشتہ شام غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی رژیم کے وسیع حملوں اور وہاں انسانی امداد کی روک تھام کے باعث وسیع قحط کے بارے خبردار کیا ہے۔

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط ایک طویل المدتی تنازعے کا باعث بنے گا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی بڑی تعداد کے بارے کہا کہ عام فلسطینی شہریوں اور حماس کے درمیان فرق کرنے میں اسرائیل کی ناکامی مزید دہشتگردی کو جنم دے گی۔

پینٹاگون کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے پر اسرائیلیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

اپنی گفتگو کے آخر میں لائیڈ آسٹن نے ان تمام تصاویر کے برعکس کہ جو غزہ کی پٹی سے نشر کی جا رہی ہیں دعوی کیا کہ پینٹاگون کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ غاصب صیہونی رژیم غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے!!


خبر کا کوڈ: 1127917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127917/ہمیں-فلسطینیوں-کی-نسل-کشی-کا-کوئی-ثبوت-نہیں-ملا-امریکی-وزیر-دفاع-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org