QR CodeQR Code

ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں، بلومبرگ

11 Apr 2024 07:30

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے حملے میں اسرائیلی فوجی یا حکومتی اہداف نشانہ بن سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے جھنڈ بھی اسرائیل پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی اسرائیل پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔ بلومبرگ نے کہا کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے حملے میں اسرائیلی فوجی یا حکومتی اہداف نشانہ بن سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے جھنڈ بھی اسرائیل پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1127963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127963/ایران-حزب-الل-ہ-یا-حوثی-کسی-بھی-وقت-اسرائیل-پر-حملہ-کرسکتے-ہیں-بلومبرگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org