QR CodeQR Code

کراچی میں معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

11 Apr 2024 17:08

گرفتار ملزم عمر قصبہ کالونی سے 4 سالہ معصوم بچی اقراء کو بہلا پِھسلا کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا، جسے سندھ رینجرز نے دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 4 سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم عمر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عمر قصبہ کالونی سے 4 سالہ معصوم بچی اقراء کو بہلا پِھسلا کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا، جسے سندھ رینجرز نے دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عمر نے قصبہ کالونی سے 4 معصوم بچوں کو اغوا کرکے ناظم آباد نمبر 7 میں عمران نامی شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ بازیاب کرائی گئی بچی کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم عمر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1128001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128001/کراچی-میں-معصوم-بچوں-کے-اغواء-ملوث-ملزم-رنگے-ہاتھوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org