QR CodeQR Code

بھارت میں اتنے مسلمان ہیں کہ کوئی انہیں چھو بھی نہیں سکتے ہے، عمران مسعود

11 Apr 2024 21:57

کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ان لوگوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں جو ہر معاملے پر ہندوؤں اور مسلمانوں کی بات کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی انتخابات 2024ء کو لے کر لیڈران ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ ادھر عید کے موقع پر کانگریس رہنما عمران مسعود نے جلسہ عام میں کہا کہ انصاف داؤ پر لگا ہوا ہے، پورا ہندوستان اس کے اندر ہے، اس کے اندر نہ ہندو ہے نہ مسلمان۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہندوستان کی بات کرتی ہے، کانگریس ہندوؤں اور مسلمانوں کی بات نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے آپ کے درمیان آکر نفرت کے بیج بونا چاہتے ہیں اور بار بار نعرے لگاتے ہیں کہ جو رام لائے ہیں ہم انہیں لے کر آ ئیں گے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے عمران مسعود نے کہا کہ آپ کی انا توڑنے کا کام صرف رام ہی کریں گے، آپ بھگوان رام کو کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو لے کر آئے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیئے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ان لوگوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں جو ہر معاملے پر ہندوؤں اور مسلمانوں کی بات کرتے ہیں، یہاں اتنے مسلمان ہیں کہ آپ انہیں چھو بھی نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ لوگ باہر نہیں آرہے، یہ 20 کروڑ بنتے جارہے ہیں،جب  باہر نکلتے  ہی نہیں تو نفرت کیسے ہوسکتی ہے، بتاؤ کوئی راستہ ہے، پوری دنیا میں مسلمانوں کی دوسری بڑی آبادی رہتی ہے۔ ہندوستان میں اگر وہ باہر نہیں آ سکتے تو نفرت کیوں پھیلا رہے ہیں۔ یہ صرف نفرت پھیلا کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس لئے کہنا چاہتا ہوں کہ ایک ووٹ محبت کے نام، ایک ووٹ نوجوانوں کے روزگار کے نام، ایک ووٹ فصل کی قیمت کے نام پراور نفرت کی دیواروں کے نام پر اسے توڑنے کے لئے ووٹ دو۔


خبر کا کوڈ: 1128015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128015/بھارت-میں-اتنے-مسلمان-ہیں-کہ-کوئی-انہیں-چھو-بھی-نہیں-سکتے-ہے-عمران-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org