QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے امن و امان کی خراب صورت حال کی ذمہ داری نگراں حکومت پر ڈال دی

12 Apr 2024 01:51

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں حکومت نے عملہ، ہیڈ منشی کہیں سے کہیں پھینک دیئے، اسی لیے امن و امان کے مسئلے نے جنم لیا، اس کو ٹھیک کر رہے ہیں مگر وقت لگے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کی خراب صورت حال کی ذمے داری پچھلی نگراں حکومت پر ڈال دی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگراں حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانے دار یوں تبدیل کیے جیسے وہ سب میرے رشتے دار ہوں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں حکومت نے عملہ، ہیڈ منشی کہیں سے کہیں پھینک دیئے، اسی لیے امن و امان کے مسئلے نے جنم لیا، اس کو ٹھیک کر رہے ہیں مگر وقت لگے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر پولیس کام کر رہی ہے، کچے میں پولیس اور رینجرز ہیں، جلد حالات پر قابو پا لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1128054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128054/وزیراعلی-سندھ-نے-امن-امان-کی-خراب-صورت-حال-ذمہ-داری-نگراں-حکومت-پر-ڈال-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org