QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں مذہبی رسومات پر پابندیاں قابل مذمت ہیں، میرواعظ عمر فاروق

12 Apr 2024 18:55

کشمیر کے مزاحمتی لیڈر نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے حکام کے پُرامید عوامی بیانات اور مذہبی آزادی پر قدغن لگانے والے ان کے اقدامات کے درمیان تضاد پر تنقید کی۔


اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق نے آج جامع مسجد سرینگر میں اجتماع سے ایک پُرجوش خطاب میں جمعۃ الوداع، شب قدر اور عید کی نماز سمیت اہم مذہبی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کے حکام کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے حکام کے پُرامید عوامی بیانات اور مذہبی آزادی پر قدغن لگانے والے ان کے اقدامات کے درمیان تضاد پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مسجد کو بند کر دیا جاتا ہے اور مجھے گھر میں نظربند کر دیا جاتا ہے تو ان کے دعوے بے نقاب ہوجاتے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری لچک اور ایمان غیر متزلزل ہے، ہم مایوس ہیں لیکن ناامید نہیں ہیں ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے سچائی کے عکاس کے طور پر جامع مسجد کے منبر کے تاریخی اور روحانی کردار پر زور دیا اور حکام کے سامنے حالات پر روشنی ڈالنے کا عہد کیا، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 1128129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128129/مقبوضہ-کشمیر-میں-مذہبی-رسومات-پر-پابندیاں-قابل-مذمت-ہیں-میرواعظ-عمر-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org