QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ، 6 ایڈیشنل ججز مستقل جج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

12 Apr 2024 17:32

مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوھہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہاکڑو شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کر دیا گیا۔ وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوھہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہاکڑو شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے ان 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1128130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128130/سندھ-ہائیکورٹ-6-ایڈیشنل-ججز-مستقل-جج-تعینات-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org