QR CodeQR Code

اسرائیل کیخلاف حماس و حزب اللہ حسینی کردار ادا کر رہے ہیں، مولانا امین انصاری

12 Apr 2024 18:23

اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں، پوتے پوتیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہدائے فلسطین کا بدلہ امت مسلمہ پر قرض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علما محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے انکے تین بیٹوں، پوتے پوتیوں کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں جلد آزادی القدس پر منتج ہوں گی، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سمیت شہدائے فلسطین کا بدلہ امت مسلمہ پر قرض ہے، ظالم قاتل غاصب اسرائیل کے خلاف حماس، حزب اللہ و دیگر مجاہدین فلسطین حسینی کردار ادا کر رہے ہیں، حق کی فتح اور باطل کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی مستقبل میں انکی ذلت و رسوائی، غلامی و محکومی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1128133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128133/اسرائیل-کیخلاف-حماس-حزب-اللہ-حسینی-کردار-ادا-کر-رہے-ہیں-مولانا-امین-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org