QR CodeQR Code

پاک بھارت تناو، عید پر مٹھائی کا تبادلہ نہ ہو سکا

13 Apr 2024 08:06

گزشتہ ہفتے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی پر بھی پاکستان رینجرز  اور بی ایس ایف بھارت نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ نہیں دیا تھا، پاکستان اور بھات کے درمیان اب تک زیادہ تر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے مذہبی اور قومی تہواروں پر آپس میں مٹھائی اور خیرسگالی جذبات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت  کے تعلقات میں تناؤ کے باعث عید الفطر پر دونوں ملکوں کی فورسز نے ایک دوسرے کیساتھ مٹھائی اورخیر سگالی کے پیغامات کا تبادلہ نہیں کیا۔ گزشتہ ہفتے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی پر بھی پاکستان رینجرز  اور بی ایس ایف بھارت نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ نہیں دیا تھا، پاکستان اور بھات کے درمیان اب تک زیادہ تر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے مذہبی اور قومی تہواروں پر آپس میں مٹھائی اور خیرسگالی جذبات کا اظہار کرتی رہی ہیں، تاہم بعض اوقات باہمی تناؤ اور کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملک ایک دوسرے کو مٹھائی بھی نہیں دیتے۔ عیدالفطر پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے، پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مقامی کمانڈروں نے ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ نہیں کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1128208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128208/پاک-بھارت-تناو-عید-پر-مٹھائی-کا-تبادلہ-نہ-ہو-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org