QR CodeQR Code

گرفتاری کے ڈر سے دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش مل گئی

13 Apr 2024 17:02

پولیس کے مطابق مخبری پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیےچھاپا مارا تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد منشیات فروشی سمیت کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ننکانہ صاحب میں گزشتہ رات گرفتاری کے ڈر سے دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے دوسرے شخص کی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق مخبری پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیےچھاپا مارا تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد منشیات فروشی سمیت کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں تھے، ایک لاش گزشتہ رات اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکالی تھی۔ لواحقین نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1128318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128318/گرفتاری-کے-ڈر-سے-دریائے-راوی-میں-چھلانگ-لگانے-والے-شخص-کی-لاش-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org