QR CodeQR Code

وزیرعلیٰ سید مراد علی شاہ کی نوشکی میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت

13 Apr 2024 17:51

اپنے مذمتی بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے امن اور اس کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ایسے ناسور عناصر کو ملک میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، نفرت کی فضا قائم کرنے والوں کے لیے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوشکی میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔  وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کے امن اور اس کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ایسے ناسور عناصر کو ملک میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، نفرت کی فضا قائم کرنے والوں کے لیے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی نوشکی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر بلوچستان سمیت ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز گردوں سے پاک وطن کو پاک کرکے دم لیں گی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کئے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1128322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128322/وزیرعلی-سید-مراد-علی-شاہ-کی-نوشکی-میں-نہتے-لوگوں-کے-قتل-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org