QR CodeQR Code

عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کے تحت تقریری مقابلہ ہوگا

13 Apr 2024 20:54

پروگرام آرگنائزر سیدہ نصرت نقوی کے مطابق یہ پروگرام اتحاد بین المسلمین کے سلسلے کی جانب ایک چھوٹی سی کوشش سے تعبیر کیا جارہا ہے جس میں اہلسنت و جماعت اور اہل تشیع شرکت فرمائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے موجودہ حالات و واقعات کے پیش نظر ایک تقریری مقابلہ کراچی میں آئی آر سی امام بارگاہ میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں شہر بھر سے بچے اور خواتین شریک ہونگے۔ اس پروگرام میں 5 سال کی بچیوں سے 50 سال تک کی خواتین شریک ہونگی اور 5 سال سے 16 سال تک کے لڑکے بھی شریک ہونگے۔ پروگرام آرگنائزر سیدہ نصرت نقوی کی طرف سے یہ پروگرام اتحاد بین المسلمین کے سلسلے کی جانب ایک چھوٹی سی کوشش سے تعبیر کیا جارہا ہے جس میں اہلسنت و جماعت اور اہل تشیع شرکت فرمائیں گے۔ پروگرام کا مقصد مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع کرنا ہے اور دشمن اسلام امریکہ و اسرائیل کو انتباہ کرنا ہے کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول، فلسطین، پہ اپنی ظالمانہ جارحانہ پیش قدمی کو لگام دے اور مسلم امہ ایک پلیٹ فارم پہ اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ جمع ہوجائیں تاکہ اسلام کا بول بالا ہو۔ پروگرام میں پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز اور دیگر شرکت کرنے والے امیدواروں کو اعزازی سند دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1128350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128350/عزاخانہ-قتیل-العبرات-کراچی-کے-تحت-تقریری-مقابلہ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org