QR CodeQR Code

طولکرم کی مزاحمت کا تل ابیب کیخلاف انتباہی ویڈیو پیغام

13 Apr 2024 21:14

مغربی کنارے میں واقع شہر طولکرم میں فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کی عسکری شاخ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانیکے مناظر نشر کرتے ہوئے تل ابیب کو نورشمس مہاجر کیمپ میں کسی بھی قسم کی دراندازی کے بارے سختی کیساتھ خبردار کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شمال مغربی شہر طولکرم میں سرگرم فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس، کتیبہ طولکرم نے آج عربی و عبرانی زبانوں میں جاری ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ "ہم مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کو ایسی ایسی جگہوں سے چونکا دیں گے کہ جہاں سے وہ سوچ بھی نہیں سکتے!"


-

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہی مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں واقع نور شمس مہاجر کیمپ پر حملے اور متعدد فلسطینی جوانوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا اور اس کیمپ سے پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1128353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128353/طولکرم-کی-مزاحمت-کا-تل-ابیب-کیخلاف-انتباہی-ویڈیو-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org